پاکستانی شیعہ خبریں

اوستہ محمد :تکفیری وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے فعال شیعہ مراد لاشاری شہید

shia-ttargetشیعت نیوزکے نمائندے کے مطابق صوبہ بلوچستان جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد مین امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے فعال شیعہ مراد لاشاری شہید نمائندے کی اطلاعات کے مطابق شہید محمد مراد لاشاری مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اوستہ محمد یو نٹ کے کارکن تھے جنہیں آج اوستہ محمد میں یزیدی صفت تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ، مراد لاشاری قومی و مذہبی حوالے سے کافی فعال تھے ،ان کی شہادت کی خبرسنتے ہی بڑی تعداد میں مومنین شہید کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے محمد مرادلاشاری کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ، انہوں نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہید مراد لاشاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button