پاکستانی شیعہ خبریں
مورو:دو دہشت گرد گرفتار،کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے
شیعت نیوز کے مطابق پولیس نے مورو سندھ سے دو دہشت گردوں احسان اللہ اور اصغر سمیت دیگر گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس کے مطابق تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گرد چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ،پولیس نے ان دہشت گردوں سے دس بم،اور اور بم بنانے کے آلات سمیت اسلحہ اور منافرت انگیز مواد جس کو فرقہ
وارانہ مقاصد کے لئے استعمال کیا جانا تھا برآمد کر لیا ہے ،واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد صوبہ سرحد کی شمال مغربی سرھد سے آئے تھے۔