پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی مسجد اور علم عباس علیہ السلام پر فائرنگ۔

shiite_breaking_news-150x150

کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے آج جمعہ کے روز کراچی کے علاقے گولیمار کے قریب لسبیلہ چوک پر واقع شیعہ مسجد اور علم حضرت عباسعلیہ السلام پر بلاجواز فائرنگ کی ہے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے مسجد حیدری پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے ایک پروگرام میں شرکت کے لیئے جا رہے تھے۔ مسجد اور علم پر فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئیاور شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد اور خواتین کے علاوہ علاقہ مکین سڑک پر احتجاجاً نکل آئے اور

 ابھی تک گزشتہ 3گھنٹے سے دھرنا جاری ہے جبکہ مظاہرین نے سڑک کوبلاک کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

 

مسجد حیدری کی انتظامیہ نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکنوں کیخلاف مسجد پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر ا دیا۔ پولیس کے مطابق مسجد حیدری کی انتظامیہ نے گلبہار تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی کے دوران مذکورہ تنظیم کے کارکنوں نے مسجد کے سامنے اشتعال انگیز نعرے لگائے اور مسجد پر فائرنگ بھی کی۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button