پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ ،ملت جعفریہ کا سندھ بھر میں احتجاج

کراچی میں بعد نماز جمعہ مختلف علاقوں میں مساجد کے باہر شیعان حیدر کرار نے کوئٹہ میں ارشد زیدی سمیت دس افراد کی مظلومانہ شہادت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا مظاہرین نے ہاتھوںمیں پلے کارڈز ارو بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی نامنظور،فرقہ واریت نا منظور،تم کس کس کو مرواؤ گے یہ ساری قوم حسینی ہے،یہ کس کا لہو یہ کون مرا ۔۔بدمعاش حکومت بول ذرا اور امریکہ مردہ باد سمیت اسرائیل نامنظور کے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو لگام دی جائے اور ان کے خلاف موثئر کاروائی عمل میں لائی جائے۔
جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے شیعت نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے انہوں نے صدر آصف علی زرداری ،وزیر اعظم گیلانی اور افواج پاکستان کے چیف جنرل کیانی سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں بشمول سپاہ صحابہ اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اور بلوچستان کی سر زمین کو دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے تا کہ عوام کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔