پاکستانی شیعہ خبریں
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ”اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ” کے عنوان سے ریفرنڈم کرائے گی ۔

رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ عوام الناس تک اپنا پیغام پہنچانے اور پاکستانی عوام کی رائے لینے کے لئیے ریفرنڈم بعنوان”اسرائیل عالم انسانیت کے لئے خطرہ” کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یہ ریفرنڈم کیلے پولنگ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ویب سائٹ www.plfpakistan.comپر ہوگی جہاں پر عوام اپنی آراء سے ہمیں آگاہ کریں گے ،اس موقع پر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اسرائیلی ریاست کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف 14مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں طلباء تنظیمیں اسرائیل نامنظور ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کریں گی جبکہ مرکزی مظاہرہ 15مئی بروز ہفتہ کراچی پریس کلب کے باہر کیا جائے گا جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور تمام طلباء تنظیموں سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا،قبل ازیں 13مئی بروز جمعرات کو کراچی پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سر پرست کمیٹی جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں اور ورکنگ کمیٹی جس میں طلباء تنظیموں کے رہنما شامل ہیں مشترکہ پریس کانفرنس میں ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کریں گی ،اس موقع پر رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ 16مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے حوالے سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،اس موقع پر تمام طلباء تنظیموں کے دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔