پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ،دو مومنین شہید

بلوچستان میںشیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے مستونگ میں دو مومنین عبد الصمد لہری اور محمد حسن شیخ شہید۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی صبح موٹر سائیکل پر  سوار کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے مستونگ بازار میں DCOآفس کے قریب شیعہ افسر عبد الصمد اور محمد حسن شیخ کو فائرنگ کر کے شہید کر دیااور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ طویل عرصے سے صوبہ بلوچستان میں ملت جعفریہ کے عمائدین اور شیعہ علماء کو ایک منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کیا جا رہاہے جبکہ بلوچستان انتظامیہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button