پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ :القدس ریلی پر حملہ امریکہ،اسرائیل اور ان کے مقامی ایجنٹوں کی کاروائی ہے

شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے کہا کہ پوری دنیا میں جمعۃ الوداع کو امام خمینی ؒ کے فرمان پر یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا جاسکے اور اس کے حل کے لئے نیز امریکی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مؤثر آواز بلند کی جاسکے ۔پاکستان میں گزشتہ 3دہائیوں سے یوم القدس بھرپور طورپر منایا جارہا ہے یہ صورتحال امریکہ ،اسرائیل اور ان کے مقامی ایجنٹوں جو کالعدم دہشت گرد گروہ کی صورت میں پاکستان میں موجود ہیں جن کو ایک آنکھ نہیں بھاتی جس کی وجہ سے انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان حکومت اور کوئٹہ کی مستقل مجرمانہ غفلت اور غیر ذمہ داری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بھیانک اور بزدلانہ کاروائی کر ڈالی ۔
انہوں نے اس بات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا کہ بجائے اس کے کہ حکومت بلوچستان اور کوئٹہ انتظامیہ اپنے جرائم اور غیر ذمہ داریوں کا تدارک کرے وہ اس عظیم القدس ریلی کے منتظمین کو بھی مورد الزام ٹھہرارہی ہے جس کی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گزشتہ 1سال سے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں سینکڑوں معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک کسی ایک قاتل کو گرفتار یا سزا نہیں دی گئی جو حکومت بلوچستا ن اور کوئٹہ انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤ ں نے وزیر داخلہ کے اس بیان کو شرمناک قراردیا اور کہا کہ یہ بیان امریکہ اور اسرائیل کی پالیسی کا عکاس ہے اور سیکورٹی کی ذمہ دار حکومت وقت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور FCکی طرف سے القدس ریلی پر فائرنگ کی عدالتی تحقیقا ت کروائی جائیں کہ جس فائرنگ کی وجہ سے درجنوں افراد شہید ہوئے ۔انہوں نے حکومت پنجاب اور بالخصوص وزیر لاقانون رانا ثناء اﷲ کو یوم امام علی ؑ لاہور میں بم بلاسٹ کا ذمہ دار قرار دیا اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر جلسے جلوسوں کو محدود کرنا ہے اس وجہ سے کہ ان میں دہشت گردی ہونے کا خطرہ ہے تو پھر تمام مساجد ،بازار ،حکومتی دفاتر ،GHQاور تمام اداروں کو بند کرنا ہوگا۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ IGبلوچستان کو برطرف کیا جائے اور اس کے خلاف قتل کامقدمہ درج کروایا جائے جس نے سوچتے سمجھتے ہوئے سیکورٹی کے ناقص انتطامات کیے اور دہشت گردوں کا ساتھ دیا ۔