پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور:شہدائے یوم علی (ع)کا چہلم ،پنجاب بھر میں رابطہ مہم

khaliqمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹڑی جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے صوبے بھر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ شہدائے سانحہ یوم علی (ع)لاہور کے چہلم میں بھرپور شرکت کی جائے۔شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ عبد الخالق اسدی کا کہنا تھا کہ دس اکتوبر کو شہدائے سانحہ یوم علی (ع)کا چہلم ناصر باغ میں منعقد کیا جائے گا جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیئے صوبے بھر میں رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے اور ملت جعفریہ کے علمائے کرام،زعماء اور عمائدین سے روابط کئے جا رہے ہیں تا کہ دس اکتوبر کو ناصر باغ میں شہداء کے چہلم میں بھرپور شرکت کروائی جائے،انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عوام کی سہولت اور شرکتکے لئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب  سے روڈ کاروان چلایا جا ئے گا جو کہ صوبے بھر کے مختلف شہروںسے نکل کر دس اکتوبر کو ناصر باغ لاہور پہنچے گا اور شہدائے سانحہ یوم علی (ع)سے اظہار یکجہتی اور عقیدت کا اظہارکرنے کے لئے چہلم کے مرکزی پروگرام میں شریک ہو گا،انہوںنے عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ شہدائے سے اظہار یکجہتی کے لئے بڑی تعداد میں شرکت کی جائے اور استعماریاور ناصبی قوتوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button