پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان:معروف شیعہ رہنما حاجی واحد بخش رہا

DearIsmailKhanڈیرہ اسماعیل خان میں معروف شیعہ رہنما اور شیعہ جرگہ کے چیئر مین پروفیسر حاجی واحد بخش خفیہ اداروں کی بلا وجہ قید سے آزادی پا کر گھر پہنچ گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق معروف شیعہ رہنما اور شیعہ جرگہ کے چیئر مین حاجی واحد بخش خفیہ اداروں کی بے جا قید سے رہائی پا کر گھر تشریف لے آئے ہیں ،واضح رہے کہ حاجی واحد بخش کو خفیہ ایجنسیوںنے بغیر کسی جرم کے چار ماہ قبل اغوا کر لیا تھا تاہم شیعیان ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے حاجی واحد بخش کی رہائی کے لئے بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا اور اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ شیعہ رہنما کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،تاہم پیر کے روز حاجی واحد بخش خفیہ اداروں کی قید سے چار ماہ بعد  رہائی پا کر گھر پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی برس سے ڈیرہ اسماعیل خان طالبان دہشت گردوں،اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومتی حساس ادارے بھی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں ملوث نظر آتے ہوئے شیعہ نوجوانوں اور بزرگ رہنماؤں کو بغیر کسی جرم کے اغوا کر رہے ہیں اور انہیں حبس بے جا میں قید رکھا جا رہاہے،رپورٹ کے مطابق کئی شیعہ بے گناہ نوجوان تاحال خفیہ اداروں کی قید میں ہیں اور ان کو عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button