پاکستانی شیعہ خبریں

مذہبی اختلافات کے خاتمے کے لیے علماء کونسل کی تشکیل

شیعہ نیوز (پشاور) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر سرپرستی، بین المسلمین کے زیر عنواں سےتشکیل پانے والے ایک اجلاس میں صوبے خیبر پختونخوا کے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات نے مذہبی اختلافات کے خاتمے اور اتحاد کے قیام کیلئے تیرہ نکاتی ایک منشور سے اتفاق کیا۔ اس منشور میں علماء کونسل کی تشکیل کے ساتھ پاکستانی مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے ہر صوبے میں عوام کے درمیان اتحاد کے قیام میں تعاون کریں۔ اس علماء کونسل کا فریضہ، مذہبی اختلافات کا خاتمہ کرنا، علماء کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی، مذہبی اختلافات کی وجوہات کی تحقیقات اور مذہبی تشدد کے خاتمے کی موثر راہ حل پیش کرنا ہے۔ پاکستان میں یہ اقدام ایسی صورت میں عمل میں آیا ہے کہ جب حالیہ مہینوں کے دوران اس ملک میں فرقہ وارانہ تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button