پاکستانی شیعہ خبریں
پاکستانی میڈیا کو طالبان کی دھمکی
شیعہ نیوز: طالبان دہشتگرد گروہ نے پاکستانی میڈیا کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کا رویہ جانبدارانہ ہے اور اس پر حملے کئے جائیں گے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اردو اور انگيزی اخبار کے صحافی اور ایڈیٹر نیز ٹی وی چینلوں کے میزبان، طالبان کے حملوں کا نشانہ بنائے جائيں گے۔ طالبان دہشتگردوں نے پاکستان کے بعض شہروں میں صحافیوں پر حملے کرکے متعدد صحافیوں کو قتل کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں، جنہیں صحافیوں کے لئے دنیا میں سب سے خطرناک سمجھاجاتا ہے اب تک دسیوں صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔ بعض بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کو میڈیا کے لئے تیسرا سب سے زیادہ خطرناک ملک قراردیا ہے۔