پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ مستونگ کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے، سردار اختر جان مینگل

شیعہ نیوز(کوئٹہ)سردار اختر جان مینگل نے سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ جیسے واقعات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ قیمتی جانوں کا ضیاع سانحہ سے کم نہیں۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ایسے دلخراش واقعات بلوچستان کی مثبت روایات کے برعکس اقدامات ہیں جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ قیمتی جانوں کا ضیاع، ہزارہ قوم کے فرزندوں کی قتل وغارت گری، ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے۔ اس سے قبل بھی کئی سانحات رونماء ہو چکے ہیں جو تسلسل کے ساتھ ہنوز جاری ہیں۔ شیعہ ہزارہ قوم کی نسل کشی باعث تشویش حد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے تمام طبقہ فکر اور شیعہ ہزارہ قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی، دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل کی گھڑی میں بلوچستان نیشنل پارٹی ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔ دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے جس میں بی ایس او کے ڈپٹی آرگنائزر جمیل بلوچ، بی این پی کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری، موسیٰ بلوچ، یونس بلوچ نے شیعہ رہنماؤں سے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ ترقی پسند خیالات و افکار کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ شیعہ ہزارہ قوم کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button