Uncategorized

پاکستان کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، مجلس وحدت کا مظاہرہ

شیعہ نیوز ( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک میں جاری شیعہ نسل کشی اور  50 ہزار شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات کیخلاف ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پنجاب میں لاہور، ننکانہ، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، چینیوٹ، جھنگ، لیہ، میانوالی، جہلم، اٹک اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ لاہور میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا۔ جس کی قیادت علامہ امتیاز کاظمی، علامہ سید جعفر موسوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ ابوذر مہدوی، سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جعفر موسوی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نام پر معصوم بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہایا جا رہا ہے، پاکستان میں منظم انداز میں شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصہ خوانی بازارمیں دھماکے کی ذمہ داری طالبان کے قبول کرنے کے بعد مذاکراتی چمپیئن بتائیں کہ ان بے گناہوں کے خون کا حساب کون دے گا۔ علامہ سید جعفر موسوی کا کہنا تھا کہ ہم اب میدان میں نکل چکے ہیں، پاکستان کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ہم ملک کے کونے کونے میں ان دہشتگردوں کیخلاف آواز بلند کریں گے۔
علامہ ابوذر مہدوی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ قصہ خوانی بازار میں طالبان دہشتگردوں نے جہاں معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کیا اس کی مثال نہیں ملتی، زخمیوں کے لواحقین ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کو لئے بے یارومددگار ہیں لیکن خیبر پختونخواہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اگر زخمیوں کی حالت زار ایسے رہی تو ہم مجبور ہوں گے کہ تحریک انصاف کیخلاف بھی ملک گیر احتجاج کریں۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین، بچے بھی شامل تھے جو دہشتگردی کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے احتجاج کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button