اولیاء کی سرزمین سندھ میں مزارات اور درگاہوں پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ
شیعہ نیوز (کراچی) حساس اداروں نے کراچی سمیت سندھ کے آٹھ مختلف مزارات اور درگاہوں میں کالعدم شدت پسند دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جب کے محکمہ اوقاف نے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی۔
زرائع کے مطابق، حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو کراچی سمیت سندھ کے آٹھ مختلف مزارات اور درگاہوں میں دہشت گردی کے خدشے سے آگاہ کر دیا ۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے زریعے محکمہ اوقاف کو مطلع کر دیا ۔ زرائع کے مطابق جن آٹھ مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے ان میں مصری شاہ بابا ، لعل شہباز قلندر ، شاہ عبدالطیف بھٹائی ، اور حضرت سچل سرمت کے مزارات بھی شامل ہیں ۔ اس حوالے سے محکمہ اوقاف نے مختلف سفارشات سمری کی صورت میں وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی ہیں جن میں سیکیورٹی کیمروں کی جلد تنصیب اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ شامل ہے تاکہ مستقل بنیادوں پر حساھ مقامات پر اہلکاروں کو تعینات کیا جاسکے۔
یاد رہے کے اس سے قبل بھی مزارات کو نشانی بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اب تک بے شمار مزارات اور درگاہوں کو کالعدم شدت پسند دہشت گرد اپنی بربریت کا نشانہ بنا چکے ہیں جب کے حکومت انہی شدت پسند دہشت گردوں سے مذاکرات کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے۔