Uncategorized

پاکستان کو اس وقت جن مشکلات کا سامنا ہے یہ سعودی عرب ہی کی بدولت ہے، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی سرجیکل اسٹرائیک کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو انہیں کی زبان سے جواب دیے بغیر ان پر قابو پانا ممکن نہیں، پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کاروائی پر واویلا مچانے والے اس وقت کیوں خاموش تھے جب ان درندوں کے ہاتھوں افواج پاکستان اور سوئلین پاکستانی بے دردی سے شہید ہو رہے تھے، اسلام اور شریعت کا ان وحشی درندوں سے کوئی تعلق نہیں طالبان کے حامی پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، دہشت گردوں کی سرکوبی کئے بغیر ملک میں امن قائم ہونا نا ممکن ہے۔ صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں سید ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا پنجاب حکومت کالعدم تکفیریوں کے نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لے، اوکاڑہ میں ہمارے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انوار زیدی کے گھر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف کوئی کاروائی کا نہ ہونا افسوس ناک اور اوکاڑہ انتظامیہ کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پنجاب میں آئے دن دہشت گردی کے واقعات اور تکفیری گروہ کے متنازعہ بیانات اس بات کی دلیل ہے ملک دشمنوں کو تحفظ اور پر امن شہریوں کو ہرساں کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت عرب بادشاہوں کی ڈگمگاتی اور ڈوبتی ناوُ کو کنارہ لگانے کے بجائے پاکستان میں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اُٹھا کر قوم کو اس ناسور سے نجات دلائیں، اسلامی دنیا کے واحد ایٹمی طاقت پاکستان کو جن مشکلات کا اس وقت سامنا ہے یہ انہیں عرب بادشاہوں کے ہی بدولت ہے جو ان دہشت گردوں کی نرسریوں کی آبیاری کرتے ہیں، دہشت گردی کے اصل محرکوں سے کنارہ کشی کئے بغیر اس پر قابو پانا ناممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button