پاکستانی شیعہ خبریں
پاکستان نے مغوی ایرانی محافظوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا لیا ہے، محمد رفیع
شیعہ نیوز (بلوچستان) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایرانی سرحدی محافظوں کو یرغمال بنانے والے دعویدار دہشت گرد گروپ جیش العدل کے ٹھکانے کا سراغ لگا لیا ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ سماجی امور کے ادارے کے سربراہ محمد رفیع نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ پاکستانی حکام نے دہشت گرد گروپ جیش العدل کے ٹھکانے اور جہاں ایرانی مغویوں کو رکھا گیا ہے، اس ٹھکانے کا سراغ لگا لیا ہے۔ واضح رے کہ پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو چھ فروری کو صوبہ سیستان اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایران نے مختلف مواقع پر اپنے شہریوں کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام سے روابط کئے ہیں۔