پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شیلنگ، کئی دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) سیکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے تحصیل کولاچی میں جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پہاڑی سلسلے میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کرکے متعدد شر پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے 3 گن شپ ہیلی کاپٹرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں جنوبی وزیرستان سے متصل پہاڑی سلسلے میں موجود دہشت گردوں کے مشتبہ 2 ٹھکانوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم سیکیورٹی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان، ہنگو اور خیبر ایجنسی میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button