پاکستانی شیعہ خبریں

بعض لوگ باہر بیٹھ کر آزاد بلوچستان کا خواب دیکھ رہے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری

شیعہ نیوز (کوئٹہ) ملک سے باہر بیٹھ کر آزاد بلوچستان کوئی بھی نہیں بناسکتا، کمانڈر میدان جنگ میں ہوتا ہے، دشمن کا ایجنٹ بن کر کوئی ہیرو نہیں بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و چیف آف جھالاوان و سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے زیر اہتمام یوم شہید وطن 2014ء میں شہداء کے لواحقین کو چیک تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بلوچستان کے قبائل موجود ہوں، ملک و صوبے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے بھی خطاب کیا۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشتگردی کے باعث پسماندگی کا شکار ہورہی ہے، اب موجودہ حکومت ان کو کسی بھی صورت دہشتگردی کی آگ میں جلنے نہیں دیگی۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اور قبائلی عمائدین مل جل کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے شہدا پر فخر کرتی ہے کیونکہ شہدا نے اس دھرتی کے خاطر جان کا نذرانہ دیکر صوبے اور عوام کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی تحفظ اور تخریب کاری کے خاتمے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے، بعض لوگ باہر ممالک میں بیٹھ کر آزاد بلوچستان کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button