Uncategorized

دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنیوالے اصحاب رسول (ص) کے مزارات کی بیحرمتی کے ذمہ دار ہیں، علامہ ناصر جعفری

شیعہ نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شام میں اصحاب رسول (رض) کے مزارات کی بےحرمتی کے واقعے کو سنگین جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جو عناصر بھی ان تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ سب اس کے ذمہ دار ہیں، شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ اور سعودی عرب نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے شامی شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص) حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار کو دھماکے سے اڑا کر امت مسلمہ کے دلوں کو غمزدہ کردیا ہے۔ اس واقعہ کی تمام مکاتب فکر کو مذمت کرنی چاہیے اور سعودی عرب سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ان دہشتگردی کی مدد فی الفور بند کرے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی مذمت کرے اور عالمی سطح پر اس حوالے سے آواز بلند کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button