پاکستانی شیعہ خبریں

بلاول کو لشکر جھنگوی کی دھمکی پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش ہے، لیاقت شباب

شیعہ نیوز (نوشہرہ) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کی طرف سے دھمکی آمیز خط پاکستان کی سالمیت کیخلاف ایک سنگین سازش ہے، اس خط سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں نہ تشویش پائی جاتی ہے بلکہ شدید غم وغصہ بھی پایا جاتا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو اس انتہائی حساس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسے سنگین گھنائونی سازش کو بے نقاب کرنا چاہیے، بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے جیالے اب مزید کسی صدمے کو برداشت نہیں کرینگے۔ ان خیالات کااظہار لیاقت شباب نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے تنظیمی عہدیداران اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کالعدم تنظیم کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی آمیز خط کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکمرانو ںکی بے حسی پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا۔ لیاقت شباب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور اس ملک اور جمہورت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ بلکہ سورج کی طرح عیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم کسی قسم کا ظلم اور مزید کسی صدمے کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے اور اگر خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو اس ملک میں ایسی آگ لگ جائے گی جو سب کو خاکستر کردے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button