پاکستانی شیعہ خبریں

مذاکرات کی کامیابی کے لیے جنگ بندی ناگزیر ہے ،پروفیسر ابراہیم

شیعہ نیوز(پشاور)طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین ملاقات کے وقت کا تعین نہیں ہوا ، طالبان سے کہیں گے کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین ملاقات کے وقت کا تعین نہیں ہوا تاہم ملاقات جلد ہوگی جس میں جنگ بندی میں توسیع پر بات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹیاں مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ملاقات میں حکومتی کمیٹی کو طالبان کی شکایات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ انہیں طالبان گروپوں کے مابین اختلافات کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔ طالبان گروپوں کے مابین اب اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف طالبان رابطہ کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ، طالبان سے آج رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔مذاکرات کی کامیابی کے لئے طالبان کی جانب سے جنگ بندی ضروری ہے اس سلسلے میں اگر ان سے مذاکرات کیلئے بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔طالبان کی شوریٰ نے براہ راست مذاکرات میں حکومت کو مطالبات پیش کئے گئے تھے اس سلسلے میں کسی بھی فیصلے پر پہنچنے میں حکومت کی جانب سے انتہائی سست روی کا مظاہرہ کیا گیا، کمیٹی طالبان کی جانب سے ظاہر کئے گئے تحفظات پر حکومت سے بات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، اس لئے وہ اس سلسلے میں طالبان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس سلسلے میں انہیں چند رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ان کی مولانا سمیع الحق اور طالبان کمیٹی کے رابطہ کار مولانا یوسف شاہ سے ملاقات کا امکان ہے جس میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع نہ کئے جانے سے متعلق مشاورت کی جاء گی، اس بات کا بھی امکان ہے کہ طالبان شوریٰ کو جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ کرنے کے لئے کمیٹی کے ارکان خود وزیرستان جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button