خورشید شاہ کا حکومت سے رہا کئے گئے طالبان قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ
شیعہ نیوز(سکھر) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رہا کئے گئے طالبان قیدیوں کی فہرست اپوزیشن کو بھی فراہم کی جائے۔سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو طالبان قیدیوں کو اس طرح رہا نہیں کرنا چاہیئے تھا، طالبان کے خطرناک قیدیوں کو رہا کرنا عدلیہ کا کام ہے، حکومت نے جو قیدی رہا کئے ہیں ان کی فہرست اپوزیشن کو بھی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو طالبان سے یوسف رضا گیلانی، سلمان تاثیر اور پروفیسر اجمل کی رہائی سے متعلق بھی بات کرنی چاہیئے، وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات کا پاک فوج کے حالیہ بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے سندھ حکومت میں شامل ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہو جائے، ہر جماعت کے لئے دروازے کھلے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی تبدیلی سے متعلق کو ئی بات زیرغورنہیں