Uncategorized

جیو ٹی وی دیکھنا حرام ہے، سنی اتحاد کونسل

شیعہ نیوز (لاہور) سنی اتحاد کونسل نے جیو ٹی وی دیکھنا حرام قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ جیو نے دینی اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑائیں، اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیو نے شعائر اسلام پر حملے شروع کر دیئے، مسلمانوں کا خرافات والی محافل میں جانا اور چینل دیکھنا حرام ہے، جیو کا ملک دشمن طرز عمل ناقابل برداشت ہے، جیو ٹی وی دیکھنا حرام ہے۔ انہوں نے کیبل آپریٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جذبہ ایمانی کا حصہ ہے کہ جیو کی نشریات کا بذات خود بائیکاٹ کیا جائے، جیو پر توہین اہل بیت اور توہین قرآن کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جیو نے دین کا مذاق اڑایا، خاموش نہیں رہ سکتے، جیو کے خلاف کل عدالت سے رجوع کریں گے اور اتوار کو کراچی میں غیر معینہ مدت تک کیلئے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیو کے مالک اور دیگر افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ مواد کی وجہ سے اگر یوٹیوب کو بند کیا جا سکتا ہے تو پھر جیو نیوز کو بند کیوں نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قرآن کا ذکر کرتے ہوئے جوتے لہرائے گئے اور جب تک قرآن کا ذکر جاری رہا تب تک جوتے لہرائے جاتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button