پاکستانی شیعہ خبریں

اہلبیت و صحابیات کی شان میں توہین و گستاخی امت کے ایمان پر حملہ ہے، طارق محبوب

شیعہ نیوز (کراچی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور انجمن نوجوانان اسلام کے سرپرست اعلیٰ طارق محبوب نے کہا ہے کہ اہلبیت و صحابیات کی شان میں توہین و گستاخی امت کے ایمان عقیدہ پر حملہ ہے، برگزیدہ، پاکیزہ و ایمان افروز ہستیوں کی شان و عظمت تو قرآن نے بیان کی ہے جو عناصر توہین قرآن حدود اللہ کے مرتکب ہیں ان کی لفظی معافیاں شرعیت کی روح سے اس وقت تک قابل قبول نہیں جب تک علماء کرام و مفتان سے رجوع کرکے توبہ اور کفارہ ادا نہ کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں طارق محبوب نے کہا کہ جیو چبینل اور جنگ گروپ اسلام، نظریہ پاکستان، شعائر اسلام اور گزشتہ دنوں افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹے بے بنیاد الزامات لگانے اور قوم کے دینی ملی قومی جذبات کو مجروح کرنے کا بھی ارتکاب کر چکا ہے لیکن حکمرانوں نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے خاطر آئین، قانون اور قومی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کو کھولی چھوٹ دے رکھی ہے جو کہ کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔
 
طارق محبوب نے کہا کہ علماء کرام و مشائخ عظام نے سنی اتحاد کونسل پاکستان اور دیگر مذہبی قومی جماعتوں کی جانب سے اہلبیت و صحابیات کی شان میں توہین و گستاخی اور افواج پاکستان، عوام پاکستان سے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بغاوت اور غداری کے مرتکب ہونے پر قوم سے غیر مشروط طور پر معافی نہ مانگنے کے جارحانہ اشتعال انگیز رویہ کے خلاف 18 مئی اتوار 3 بجے سہ پہر جیو جنگ بلڈنگ آئی آئی چندیگر روڈ پر عوامی احتجاجی کٹہرا ہوگا جس میں عوام دینی، ملی، قومی جذبہ، اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button