پاکستانی شیعہ خبریں

لگتا ہے طالبان سے مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، خورشید شاہ

شیعہ نیوز (کشمور) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کیا جانا چاہئے، لگتا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔ کشمور میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ امن و امان قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام جماعتوں کو طالبان مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا، اب لگتا ہے کہ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے ملک سے بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلانات کئے گئے تھے۔ لوڈشیڈنگ چھ ماہ میں ختم نہ کرنے کی صورت میں نام بدل دینے کی باتیں کی جا رہی تھیں، لیکن اب وہ اعلانات کہاں گئے۔؟ ایک سال میں لوڈشیڈنگ ختم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button