پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، دھرنے کے بعد نااہل حکومت کا تحفہ، امتیاز حسین شہید، احمد علی زخمی

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں علی الصبح اختتام پذیر ہونے والے دھرنے کے 4 گھنٹے بعد تکفیری دہشتگردوں نے دو شیعہ جوانوں کو نشانہ بناکر حکومت کو یہ بات بارو کروادی ہے کہ کراچی میں وزیر اعلی سندھ کی حکومت نہیں بلکہ تکفیری دہشتگردوں کا راج ہے، اطلاعات کے مطابق آج صبح کراچی کے علاقے گلبہار میں تکفیری دہشتگروں نے فائرنگ کرکے امتیاز حسین کو زخمی کردیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں، دوسری جانب کراچی میں ہی لیاقت آباد پل ہر فائرنگ سے احمد علی زخمی ہیں۔

حکومتی یقین دہانی کے باوجود شہر میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ حکومتی اور سیکورٹی اداروں کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے، یاد رہے کہ آج صبح ہی سندھ حکومت کے ذمہ داروں، کمیشنر کراچی اور AIG سندھ شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر شیعہ رہنماؤن کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، مگر دہشت گرد جو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے زیادہ مضبوط نیٹ ورک رکھتے ہیں انہوں نے دو شیعہ جوانوں کو نشانہ بناکر حکومت اور پولیس و رینجرز کو انکی اوقات دیکھادی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button