Uncategorized

پاکستان میں فرقہ واریت، علاقیت اور لسانی تشدد امریکہ اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا ہے، حافظ سعید

شیعہ نیوز (ملتان) جماعتہ الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ پاکستان کے دفاع کے لئے تمام جماعتوں کیساتھ ملکر وسیع اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فرقہ واریت، علاقیت اور لسانی تشدد امریکہ اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سازش کے تحت لایا گیا ہے۔ جس سے پاکستان سے زیادہ بھارت کو خطرہ ہے۔ نریندر مودی سے پاکستان کے لئے نرم رویئے کی امید نہیں کی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ لندن میں اکھٹے ہونیوالے لوگ حکومتیں بنانے اور گرانے کے منصوبے پر بیٹھے ہیں۔ لیکن وہ پاکستان کے دفاع کیلئے تمام جماعتوں کیساتھ مل وسیع اتحاد بنانیکی کوشش کررہے ہیں۔ جس کا مقصد ملک کے دفاع کو مضبوط کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button