شیعہ حقوق کے لئے دھرنوں سے غائب مولوی ایم کیو ایم کے دھرنے میں نمودار ہوگئے
شیعہ نیوز (کراچی) اطلاعات کے مطابق ادارہ تبلیغ تعلیمات اہلیبت (ع) کے سربراہ علامہ عون نقوی اور تحریک حسینی کے سربراہ علامہ اکرام ترمزی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہائی کے لئے دیئے گئے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ہے اور شرکاء سے اظہار ہمدری کے لئے نمائش چورنگی پر کافی دیر دھرنا بھی دیا، دوسری جانب میڈیا نے ان شخصیات کی دھرنے میں شرکت کو مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے شرکت قرار دیا ہے، اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان آصف صفوی سے رابط کیا گیا تو انہوں نے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اکرام ترمزی اور علامہ عون نقوی ملت کا سرمایہ ہیں لیکن چونکہ وہ مجلس کے پلٹ فارم پر نہیں ہیں اس لئے انکے کسی عمل کی ذمہ دار مجلس وحدت نہیں ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شرکت کرنا کوئی بری بات نہیں ہے لیکن جب شیعہ قوم اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر ہوتی ہے تو یہ مولوی حضرات اپنے گھروں میں آرام کر رہے ہوتے ہیں، عوام کا کہنا تھا کہ شیعہ قوم نے کتنے ہی دھرنے دیئے ہیں، جبکہ گذشتہ دو دونوں پہلے ہی شاہیں کمپلکس پر شیعہ قوم اپنے حقوق کے لئے رات بھر سڑک پر تھی لیکن ان شخصیات میں سے کسی نے بھی شرکت تو دور حمایت کے دو بول بھی نہیں بولے، یہ سراسر قوم سے غداری ہے، عوامی حلقوں نے علامہ عون نقوی اور اکرام ترمزی کے اس عمل کو مسترد کردیا ہے۔