Uncategorized

ملتان میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے سیمنار منعقد کیا گیا

شیعہ نیوز (ملتان) رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی پچیسویں برسی کے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی جامعہ شہیدمطہری میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے معروف عالم دین علامہ قاضی شبیرحسین علوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر عاشقان روح اللہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے جس تحریک کا آغاز کیا تھا آج اُس کے اثرات پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کل تک جو امام خمینی کی نہضت کو نہیں سمجھ سکے تھے آج وہی امام خمینی (رہ) کے انقلاب سے مستفید ہو رہے ہیں۔ امام خمینی (رہ) نے اپنی زندگی میں صرف اور صرف اپنے فریضے کو انجام دیا کبھی بھی نتائج کی پرواہ نہیں کی جو بھی اپنے فرائض کو انجام دیتا ہے اور نتائج کو اپنے خدا پر چھوڑ دیتا ہے وہی کامیاب و کامران ہوتا ہے جس کی واضح مثال انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button