پاکستانی شیعہ خبریں

تفتان کا واقعہ حکومت کی کوتاہیوں کا نتیجہ،علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اگر حکومت دہشتگردوں کےخلاف کاروائی کرتی اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیتی تو تفتان کا واقعہ رونما نہ ہوتا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج ریڈیو تہران کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے پاکستان کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور آئے دن شیعہ مسلمانوں کاخون پانی کی طرح بہایا جاتا ہے۔ انھوں نے آج کے واقعے کی مذمت اور حکومت کی کارکردگی پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ کئي بارمذاکرات ہوئے اور حکومت نے ہربار یقین دہائي کرائي کہ دہشتگردوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیاجائےگا اور شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائےگا لیکن آج تک اس پرعمل درآمد نہيں ہوا اور ہم ہرروز جنازے اٹھارہے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ ہم شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف جلد ہی اپنے اجلاس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ کل رات تفتان میں تکفیری دہشتگردوں نے زائرین پر حملہ کرتے ہوئے تیس زائرین کو شہید اورانیس کوزخمی کردیا۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ جیش الاسلام نے قبول کی ہے۔ پاکستان کے صدر وزیراعظم اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور تحفظ عزاداری نےتین روزہ سوگ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن نے آج سے پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کااعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button