پاکستانی شیعہ خبریں

ابوتراب اسکاوٹ کے زیراھتمام معرفت امام مہدی عج سیمنار منعقد کیا گیا

شیعہ نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر واقع گورنمنٹ حسن موسٰی گرلز کالج میں معرفت امام مہدی (عج) کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد ابو تراب بوائز اینڈ گرلز اوپن اسکاوٹس گروپ کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔ اس پرنور محفل کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریڑی جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، انجمن تاجران بلوچستان کے صدر حاجی طاہر نظری اور محمد یونس (الحجت اسکاوٹس) نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button