پاکستانی شیعہ خبریں

داعش کا تعلق خوارج سے ہے، جمعیت علماء پاکستان

شیعہ نیو ز (کراچی) جمعیت علماء پاکستان کے رہنما نے کہا ہے کہ تکفیری گروہ داعش کا تعلق خوارج سے ہے اور وہ گریٹر اسرائيل کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ علامہ قاضی احمد نورانی نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف عالم کفر مختلف قسم کی سازشوں میں مصروف ہے اور اب القاعدہ سے مسلمانوں کے خلاف کام لینے کے بعد اب تکفیری گروہ داعش سے گریٹر اسرائيل کے خواب کی تکمیل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی جانب سے خلافت کا اعلان اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بہت بڑی اور گھناونی سازش ہے جسے شیعہ اور سنی علماء کرام کو مل کر ناکام بنانا چاہیے۔ عالم اھل سنت اورجمعیت علماء پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی نے کہا کہ کوغي بھی مذہب تشدد کی تعلیم نہیں دیتا لیکن داعش تکفيری گروہ مسلمانوں کے قتل عام، عورتوں کی عصمت دری اور مسلمانوں کے مال و املاک کو لوٹ رہا ہے اور اپنے اس قسم کے غیر انسانی اقدامات سے استکباری طاقتوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button