عزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جارہیت کی مذمت کرتے ہیں، مرکزی صدر آئی ایس او
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلسل وحشیانہ حملے کھلی بربریت ہیں اسرائیلی حکومت نے 3 صیہونیوں کے اغواء و قتل کی داستان گھڑ کر غزہ پر اپنے حملوں کےلئے جواز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ اس داستان کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہوئی اور حماس نے بھی الزام کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيل کی یہ سازش بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
آئی ایس او یوم القدس منائے گئ
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او اس سال بھی ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منائے گی یوم القدس غیرت مند مسلمانوں کو اپنے مظلوم فلسطینی مسلمان بھائیوں کی داد رسی کے لئے آواز بلند کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی غاصب اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔