Uncategorized

شیعہ علماء کونسل کی علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر یوم القدس کی ریلیاں، مگر علامہ ساجد نقوی کسی ریلی میں نظر نہیں آئے

شیعہ نیوز (راولپنڈی) راولپنڈی سے شیعہ نیوز کے نمائندے کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر یوم القدس منایا گیا، اس سلسلے میں ملک بھر میں مظاہرے منعقد ہوئے لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ ان مظاہروں میں کہیں علامہ ساجد نقوی نظر نہیں آئے، اس بات کو لے کرسوشل میڈیا اور دیگر حلقوں میں کافی گرمی ہے۔ شیعہ نیوز نے بھی پاکستان بھر کی تمام یوم القدس کی ریلیوں کی خبروں کا جائزہ لیا مگر علامہ ساجد نقوی کی شرکت کہیں نظر نہیں آئی، تاہم اگر کوئی خبر ہماری نظر سے رہ گئی ہو تو جہاں علامہ صاحب نے شرکت کی ہو تو ہمیں اطلاع کی جائے۔ بہرحال عوامی حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ جن کے فرمان پر لوگ گھروں سے نکلے وہ کہیں بھی نظر نا آئے تو عوام کا اعتماد اپنی لیڈر شپ سے اُٹھ جاتا ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ قائد تو وہ ہوتا ہے جو پہلے میدان میں آئے پھر لوگوں کو بلائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button