پاکستانی شیعہ خبریں

شہید قائد کی حیات مسلم رہنماؤں کیلئے مشعل راہ و نمونہ عمل ہے، علامہ رمضان توقیر

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) شیعہ علماء پاکستان خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی عالم اسلام کے اتحاد کیلئے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی زندگی کو مسلم رہنماؤں کیلئے مشعل راہ اور نمونہ حیات قرار دیا ہے۔ جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں داعی اتحاد بین المسلمین اور عالم اسلام کے عظیم رہنماء شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 26ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک طلباء اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی زندگی برصغیر پاک و ہند بالخصوص پاکستان کے مسلمانوں کے اتحاد کی مقدس جدوجہد سے عبارت تھی۔
انہوں نے عالم اسلام کے تمام فقہا کے مابین اتحاد و اتفاق اور روشن جدوجہد کی بنیاد ڈالی، جس کی بناء پر وطن عزیز کی سرحدیں پار کرکے برصغیر اور دنیا کے دیگر اسلامی ممالک میں ایک سوچ کی مانند فرقہ واریت اور نفاق کے بیج کو جڑ سے اکھاڑ پھنیکنے میں جت گئیں اور دنیا بھر میں امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق اور محبت و یگانگت کا مثالی اور مقدس جذبہ پروان چڑنے لگا، جبکہ عالمی طاغوتی اور سامراجی طاقتوں کے خلاف دنیا میں مظلوم اور پسی عوام کو حوصلہ بھی ملا کہ اپنے حقوق کیلئے ڈٹ جائیں۔ یہی بات عالمی استعماری طاقتوں کو گوارا نہ تھی۔ جنہوں نے 5 اگست 1988ء کو اپنے پروردوں اور اہلکاروں کے ذریعے عالم اسلام کے اس عظیم رہنماء اور داعی اتحاد بین المسلمین قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے شہید قائد کی زندگی کو بلا تحصیص اہل اسلام کی تمام متقدر رہنماؤں کے لئے مشعل راہ اور مثالی نمونہ حیات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قائد کی سوچ و فکر پر کاربند ہو کر اتحاد بین المسلمین کو فروغ اور اہل اسلام کو عالمی استعمار اور طاغوتی قوتوں کے مقابل کھڑا ہونے کے قابل بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button