تہور حیدری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کنونشن کے موقع پر سابق جنرل سیکریٹری برادر تہور حیدری کو آئی ایس او کی مرکزی مجلس عمومی نے نئے سال کا میر کارواں منتخب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی (رہ) کے مزار پر منعقدہ اس تین روزہ سفیران ولایت کنونشن میں برادر تہور حیدری کو مرکزی صدارت پر فائز کرنے کا عمل انجام پذیر ہوا جہاں پاکستان بھر کے تمام ڈویژن اور یونٹس نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ جس میں کثرت رائے سے برادر تہور حیدری کو آئی ایس او پاکستان کا نیا میر کارواں منتخب کرلیا گیا۔ شیعہ نیوز کی ٹیم کی جانب سے ہم برادر تہور حیدری کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ ملت جعفریہ کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضاء کو فروغ دے کر آئی ایس او کو اجتماعی امور میں وارد رکھیں گے جو کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ، شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور اس دنیا سے کوچ کر جانے والے سفیران ولایت کے زندگی کا حاصل ہے۔