پاکستانی شیعہ خبریں
امام حسین (ع) کی عزاداری ڈگری سمیت سندھ کے گوشہ گوشہ میں جاری
شیعہ نیوز ( ڈگری) سندھ کے شہر ڈگری میں محرم کے تیسرے روز بھی مجالس اور عزاء داری کا سلسلہ جاری رہا۔ڈگری کی مرکزی امام بارگاہ جیلانی کا پیڑ میں ممتاز شیعہ ذاکر علامہ عابد رضاناصر نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین (ع) کسی ایک فرقے کی میراث نہیں بلکہ پوری انسانیت کی جلاء کی ضامن ہے ۔امام حسین (ع) کا پیغام آفاقی اور فلاح انسانیت کے لئے ہے لیکن افسوس ہم نے فلسفہ قربانی کی روح کو سمجھاہی نہیں ۔اس کا مقصد دین کی بقاء اور اسلام کےسنہریی اصولوں کا تحفظ تھا ۔مجلس اور عزاداری کے بعد تمام شرکا ء قا فلے کی صورت میں جیلانی محلے میں رہائش پزیر ایاز حسین شالمانی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں لنگر تقسیم کیا گیا۔بعد ازاں قافلہ واپس امام بارگاہ پہنچا۔