دہشت گردوں کے ارادے ہر صورت میں ناکام بنائیں گے، شیعہ سیفٹی
شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو درپیش خطرات کیخلاف مصروف کار شیعہ سیفٹی آرگنائزیشن کی طرف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ سیکورٹی کے اقدامات کا دائرہ پورے ملک میں بڑھا جا رہا ہے۔ تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں روزبروز بڑھتی ہوئی دہشت گردی خلاف شیعہ سیفٹی، عزاداری کی حفاظت و دفاع کے لئے کوشاں ہیں، اس سلسلہ میں کراچی میں پانچ سے زائد امامبارگاہوں میں سکیورٹی آلات تقسیم کئے جایئں گے، جن میں ا مامبارگاہ پنجتنی، امامبارگاہ اقصیٰ، امامبارگاہ خدام ارم، امامبارگاہ آل عمران ٹرسٹ اور امامبارگاہ حیدری شامل ہیں۔ شیعہ سیفٹی کے سیکرٹری سیرت عباس نے شیعہ نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخواہ، پنجاب، کوئٹہ اور کراچی سمیت پاکستان بھر میں عزا خانوں کو واک تھرو گیٹ اور سیکورٹی کے دوسرے آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارا ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے، جس کا اہم سبب انتہاپسند قوتیں ہیں اور انکی سوچ ہے، مذہب کی آڑ میں بیگناہ شہیریوں کا قتل المیہ ہے، گوجرانوالا میں شیعہ ذاکر اور کوٹ رادھاکشن میں مسیحی جوڑے کا قتل ایک سازش کا حصہ ہے، ہمیں اس پر سخت تشویش ہے۔