پاکستانی شیعہ خبریں

اصل گستاخ جنید جمشید نہیں بلکہ توہین آمیز کتابوں کے وہابی مصنفین ہیں، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ اصل گستاخ اور مجرم جنید جمشید جیسے جذباتی اور جوشیلے نوجوان نہیں بلکہ ان کتابوں کے وہابی مصنفین ہیں جنہوں نے اپنی تصانیف میں ایسا گستاخانہ مواد اکھٹا کیا اور ایسی کتب آج بھی مارکیٹوں میں موجود ہیں، لہٰذا حکومت ایسے عناصر کیساتھ رعایت کے بجائے سخت سزا دے جنہوں نے یہ کتابیں لکھیں اور شائع کروائیں۔ یہ بات انہوں نے چہلم کی مناسبت سے کربلا معلی روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی چینل اور اینکرز حضرات ناخواندہ اور نیم خواندہ مذہبی اداکاروں کی حوصلہ افزائی سے باز رہیں بلکہ انہیں نعت خوانی کی حد تک رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزرگان دینا ور مقدس ہستیوں کا احترام ہم سب پر لازم ہیں اور جو لوگ اس طرح کی حرکات میں ملوث ہیں وہ تعلیمات اسلامی سے نا واقف اور خدا اور اس کے رسولﷺ کے ناپسندیدہ ہیں، ایسے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button