Uncategorized

ڈاکڑ طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ایم ڈبلیو ایم کی مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، قائم مقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب ثقلین نقوی اور سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت نے ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ اس ملک میں جنگل کا قانون ہے جو دہشت گرد ہے، قاتل ہے، دہشت گردوں کے حامی ہیں وہ تو کھلے پھرتے ہیں لیکن ڈاکٹر طاہر القادری جو عالمی امن کا سفیر ہے اُس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا پاکستان کی تاریخ سیاہ واقعات میں شامل ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکمران قانون اور پولیس کو ذاتی مقاصد اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر کے زیادہ عرصہ اپنے اقتدار پر قائم نہیں رہ سکتے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری پاکستان میں مظلوموں کی آواز ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف کاروائی دراصل مظلوموں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے لیکن پاکستان کی قوم اب جاگ چکی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتار کی پُرزور مذمت کرتی ہے۔ اگر حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے کیوں کہ علامہ طاہرا لقادری لاکھوں لوگوں کی دلوں کی آواز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button