Uncategorized
معصوم بچوں کا سفاکانہ قتل کرنے والے عذاب خداوندی سے نہ بچ سکیں گے، مولانا نیاز حسین نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صد رمولانا سید نیاز حسین نقوی نے پشاور میں سکول پرحملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے ،دہشتگردوں کی باقیات کا صفایا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا معصوم بچوں کا سفاکانہ قتل کرنے والے عذاب خداوندی سے نہ بچ سکیں گے ۔ اس سانحہ پر ہر اہل دل تڑپ اُٹھا ہے ۔ مولانا نیاز حسین نقوی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضر ب عضب کے بعد بچے کھچے دہشتگر بوکھلا کرمعصوم بچوں کو نشانہ بنارہے ہیں ۔ انھوں نے شھداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔