Uncategorized

دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر انقلاب اسلامی کی بدولت ہے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انقلاب اسلامی کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 36 برس گزرنے کے باوجود انقلاب اسلامی تمام عالمی استکبار کو ان کی شکست کا پیغام دے رہا ہے۔ انہوں نے بانی انقلاب امام خمینی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام کی قیادت میں رونما ہونے والے انقلاب کی فیوض و برکات سے آج بھی پوری دنیا کے باشعور عوام مستفید ہو رہے ہیں، انقلاب اسلامی کی بدولت دنیا میں جذبہ حریت پیدا ہوا اور طاغوت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کی ہمت پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اثرات نہ صرف ایک خطے میں بلکہ پوری دنیا میں مرتب ہوئے ہیں، استعماری قوتوں نے اس کے خلاف کوششیں کی، لیکن یہ انقلاب وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا چلا گیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر انقلاب اسلامی ایران کی بدولت ہے، انقلاب اسلامی ایران امام زمانہ (عج) کے عالمگیر انقلاب کی ایک جھلک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button