پاکستانی شیعہ خبریں

ریل گاڑیوں پر دہشتگردوں کی حملہ کی اطلاع، کمانڈوز تعینات

شیعہ نیوز (کوئٹہ) بلوچستان میں ریلوے گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملوں کی اطلاع پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، ریلوے حکام کے مطابق دہشت گرد سبی، مچھ، کوئٹہ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنز پر حملہ کرسکتے ہیں، دوسری جانب حملوں کو روکنے کیلئے ریلوے اور صوبائی حکام نے اسٹیشنز پر کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایس پی ریلویز کے مطابق بلوچستان میں علیحدگی پسندوں اور دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والے حملوں کو روکنے کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کے چھبیس کمانڈوز کو ریلوے پولیس میں تعینات کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق کمانڈوز ٹرین کے مسافروں کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔ دوسری جانب دہشت گردوں کے حملوں سے متعلق حکام کی جانب سے ریلوے اسٹیشنز پر حملوں کی وارننگ جاری کردی گئی، ایس ایس پی ریلویز کی جانب سے ریلوے املاک کی سیکیورٹی بھی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

ریل گاڑیوں پر دہشتگردوں کی حملہ کی اطلاع، کمانڈوز تعینات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button