پاکستانی شیعہ خبریں

اخبار میں متنازہ اشتہار کا مسئلہ، ایم ڈبلیو ایم کا بروقت اقدام، ٹی ایم او بنوں معطل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) روزنامہ آج میں شائع ہونے والے انتہائی متنازعہ اشتہار کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے بروقت ایکشن پر ٹی ایم او بنوں اور آفس مسئول کو معطل کردیا گیا ہے۔ تحصیل ناظم بنوں اور ٹی ایم او بنوں کی جانب سے خاکروب کی خالی آسامی کے لئے روزنامہ آج میں اشتہار دیا گیا تھا، جس میں مذہب کے خانے میں غیر مسلم کے ساتھ شیعہ کا لفظ بھی لکھا گیا۔ جس پر اہل تشیع میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

اس معاملہ کا مجلس وحدت مسلمین نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف صوبائی حکومت کو اپنے شدید تحفظات و خدشات سے آگاہ کیا بلکہ صوبائی و ضلعی حکومت کے خلاف کمپئن کا بھی عندیہ دیا، دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی عہدیداران نے ضلعی حکومت کے ذمہ داران سے بھی روابط کئے۔ اس واقعہ کے فورا بعد سیکرٹری خیبر پختونخوا نے ٹی ایم او بنوں اور آفس سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تحصیل ناظم نے بتایا کہ Clerical Mistake سے اشتہار میں شیعہ کا لکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل ناظم بنوں کل ایم ڈبلیو ایم کے راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button