پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ امامیہ مسجد کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا رویہ عوام دشمنی پر مبنی ہے، علامہ سبطین الحسینی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے سانحہ پشاور کے بعد تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے رویہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا یہ رویہ عوام دشمنی اور دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کی مانند ہے۔ امامیہ مسجد حیات آباد پشاور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کو آج 3 روز گزر گئے ہیں، لیکن تحریک انصاف کے رہنماوں یا صوبائی حکومت کے کسی نمائندے کو تعزیت کیلئے یہاں آنے کی زحمت تک نہ گوارہ ہوئی، حکمرانوں کا یہ رویہ عوام دشمنی اور دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، سانحہ امامیہ مسجد کے اندوہناک واقعہ میں 22 بے گناہ نمازیوں کو شہید کیا گیا ، اور 60 سے زائد زخمی ہیں، لیکن ان بے حس حکمرانوں نے دہشتگردی سے متاثرہ عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کی ہے۔ تبدیلی کے نام پر عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو یہ حرکتیں ہرگز زیب نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو امامیہ مسجد حیات آباد میں عظیم الشان عائیہ اجتماع منعقد ہوگا، جس میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے، جس میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندگی بھی ہوگی، اور نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد دہشتگردی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button