Uncategorized

پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی، علامہ غلام رضا نقوی کو بلاجواز گرفتار کرلیا

شیعہ نیوز (لاہور) سربراہ شیعہ موومنٹ پاکستان علامہ سید غلام رضا نقوی کو گزشتہ رات پنجاب پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا، تنظیمی ذرائع نے گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ غلام رضا نقوی کے خلاف کسی بھی پولیس اسٹیشن میں کسی قسم کی ایف آئی درج نہیں، جبکہ کہ ملک دشمن دہشت گرد طالبان آزاد ہیں۔ پولیس کے مطابق غلام رضا نقوی اور ان کے پانچ محافظوں کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے فورتھ شیڈول کے تحت گرفتار کیا گیا، ایس پی صدر زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ علامہ غلام رضا نقوی کو کچھ عرصہ قبل کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button