پاکستانی شیعہ خبریں
شہداء شکار پور کے چہلم کی تقریب جاری،نماز جمعہ شیعہ علماء کونسل کے ارشاد نقوی نے پڑھائی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساںا دارہ) شہداء شکارپور کے چہلم کا مرکزی پروگرام شکار پور گھنٹہ گھر چوک پر جاری ہے، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا، بعد از مصائب امام حسین علیہ سلام کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی جس کی امامت شیعہ علماء کونسل کے رہنماعلامہ ارشاد نقوی کی، پروگرام میں ہزاروں مومینن موجود ہیں جبکہ علامہ امین شہیدی ،علامہ حسن ظفر نقوی سمیت دیگر رہنما و قائدین بھی چہلم شہداء شکار میں شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ پروگرام کی قیادت شہداء کمیٹی کے سربراہ علامہ مقصود ڈومکی کررہے ہیں۔