Uncategorized

سعودی عرب کو کسی دوسرے ملک پر چڑھائی کا کوئی حق نہیں، علامہ ریاض نجفی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں بدامنی اسلام کے تصور امن و سلامتی کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ علی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے، جو پڑوسیوں کے حقوق پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی کوئی ملک ہو یا فرد اس کی عزت و آبرو کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام، عراق اور یمن میں بدامنی قتل و غارت گری اسلام سے دوری اور اسلامی تعلیمات کو غلط طور پر سمجھنے کی وجہ سے ہے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ سعودی عرب کو زبردستی کسی ملک پر حملے نہیں کرنے چاہیں، طاقت اور اسلحے کے نشے میں کسی کو حق نہیں کہ کسی دوسرے ملک پر حملے کرے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے صدر نے معاشرے میں توازن کے لئے باہمی تعلقات اور ایک دوسرے کے حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button