Uncategorized

امریکہ میں گستاخانہ کارٹون کی نمائش پر حملہ کرنیوالے شہید ہیں، اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے امریکی ریاست میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے بار بار گستاخیاں اسلام کی پذیرائی کا خوف ہے۔ اس طرح کی حرکتیں کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ کوئی مسلمان بھی دہشت گردی کی حمایت نہیں کر سکتا مگر جن دو جوانوں نے گستاخانہ کارٹونوں کی نمائش پر حملہ کیا اور جام شہادت نوش کیا ہے، وہ قابل ستائش ہیں۔ اس سے مغربی شدت پسند جان سکتے ہیں کہ جب مسلمانوں کی دل آزاری کی جائے گی تو اس طرح کا رد عمل تو ظاہر ہوگا، اس لئے ضروری ہے کہ مغرب ان حرکتوں سے باز آ جائے جن سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا مذہب ہے، داعش، طالبان، لشکر جھنگوی اور دیگر دہشت گرد گروہ کا اسلام سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی یہ پیغمبر اکرم کی تعلیمات کی نمائندگی کرتے ہیں، یہ خارجی گروہ ہیں جو مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب کو اسلام کو سمجھنے کےلئے تعصب کی عینک اتارنا ہو گی۔ دنیا میں امن چاہتے ہیں تو پیغمبر اسلام کی گستاخیوں کی بند کیا جائے ورنہ غازی علم دین شہید، ممتاز حسین قادری، عامر عبدالرحمان چیمہ جیسے کردار سامنے آتے رہیں گے۔ جے یو پی کے مرکزی صدر نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان سمیت کسی بھی مسلم ملک نے ان گستاخیوں پر سخت رد عمل کا اظہار نہیں کیا، جس سے لگتا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرت سو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button