Uncategorized

سعودی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پوری دنیا میں مسلم امہ انتشار کا شکار ہے، علامہ اسدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ اللہ تعالٰی نے رمضان المبارک کو حرمت کا مہینہ قرار دیا ہے، جس میں جنگ و جدل کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو چاہئے کہ فوری طور پر یمن میں جنگ بندی کا اعلان کرے، تاکہ بین الاقومی ایجنسیاں وہاں پر آزادانہ امدادی کارروائیاں کرسکیں۔ علامہ اسدی کا پنجاب کابینہ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حملوں کے باعث یمنی عوام کو بھوک، بے سروسامانی اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور رمضان کے مہینہ میں جنگ ان کے لئے سخت امتحان کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث پوری دنیا میں مسلم امہ انتشار کا شکار ہے، وقت ہی اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ سعودی عرب کا یمن پر حملہ اس کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں یمنی عوام کی دل کھول کر امداد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے سیاستدان کے فوج مخالف بیانات پاکستان اور قوم سے غداری کے مترادف ہے، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب فوج تکفیری دہشت گردوں کے خلاف ایک اہم آپریشن میں مصروف ہے، ایسے میں فوج کے بارے میں بیانات دینا نہایت قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے بعد آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنا اس جماعت کی سیاسی موت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماڈل کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت اس حد تک بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اب پاکستان کے سب سے اہم ادارے فوج کے بار ے میں بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور ایسے بیانات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، نون لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور کی ریکارڈ کرپشن میں نون لیگ برابر کی شریک ہے، پاکستان میں سیاست دان خوشحال اور عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ریاستی ادارے اگر ملک قوم سے مخلص ہیں تو پاکستان کے دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے، تاکہ غریب کی حلال کی کمائی لوٹنے والوں کو اس کی سزا مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button